پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 5 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 5 نومبر 2021
سابق دور کی بدترین پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، فوادچودھری کہتے ہیں اس سال ہمیں 10ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا پڑا، اگلے سال12ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے، ن لیگ والوں کی باتوں کو لوگ اہمیت نہیں دیتے، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی وجہ سے سندھ کا بُرا حال ہے، سید فخرامام نے کہا پاکستان میں 3فصلوں کی ریکارڈ پیدا ہوئی ہے، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے کا ہے، سندھ حکومت نے پچھلے سال کی طرح اس دفعہ بھی گندم وقت پر ریلیز نہیں کی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا عالمی سطح سے تعلق نہیں، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں دنیا میں تیل کی قیمت میں 3فیصد اضافہ ہوا، ہمارے ہاں 66فیصد کیا گیا، بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، شاہد خاقان عباسی ملک میں جاری مہنگائی سے متعلق رسیدیں بھی ساتھ لے آئے، کہا غریب کی تنخواہ نہیں بڑھی، مسائل حل نہیں ہورہے، ڈاکہ ڈالنے والے آج بھی کابینہ میں موجود ہیں، ملک کے60فیصد شہری مجبور ہیں وہ اخراجات پورے نہیں کرسکتے۔ ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے، پہلے پیٹرول اور تیل کی قیمت نیچے گرگئی، اب دگنی ہوگئی، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں خطہ میں سب سے سستا پیٹرول آج پاکستان میں ہے، دنیا کورونا کے بعد کھل رہی ہے، امید ہے قیمتیں نیچے آئیں گی، سندھ میں شوگرملزبند ہونے کی وجہ سے چینی کی قلت پیدا ہوئی اور اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے قومی رہنماؤں سےرابطے، شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اپوزیشن قائدین کا بدترین مہنگائی کےخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینےپراتفاق۔ حکومت نے رات گئے عوام پر پٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ،پٹرول8 روپے3 پیسے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے فی لٹرہوگیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے14 پیسے مہنگا،نئی قیمت142 روپے 62پیسے ہو گئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے سے114روپے تک جا پہنچی،مٹی کا تیل 116 روپے 53 پیسے فی لٹر ہوگیا،وزیراعظم نے چند روز قبل اوگرا کی سمری مسترد کی،اب قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔