ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم پر ایک بار پھر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد ہوا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق پاکستانی ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کے 10 فیصد سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کروائے، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کرلی۔ خیال رہے کہ ا س سے پہلے بھی ورلڈ کپ میں جنوبی افریق کخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔ جسے پاکستانی کپتان بابراعظم نے جرمانہ قبول کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔