18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہورہی، صرف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ، فیصل واوڈا

18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہورہی، صرف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ، فیصل واوڈا

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کوئی 18 ویں ترمیم رول بیک نہیں ہورہی، صرف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،ان سے  ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے میرا بہت پرانا تعلق ہے،ہم ان سے سیاست بھی سیکھنے کی کوشش کرتے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   مولانا فضل الرحمان سیاست کا بہت بڑا نام ہے، پاکستان  کی سیاست میں ہمیشہ مولانا فضل الرحمان کی ضرورت رہتی ہے،سب کو معلوم ہے ووٹ کے نمبرز کےحوالےسے کوئی مسئلہ نہیں۔

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ  آج کی ملاقات میں مولانا فضل  الرحمان نےکوئی اعتراضات عائد نہیں  کیے،انہوں  نے ملکی بہتری کے لیے ہمیشہ کردارادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تجاویز کا جائزہ لوں گا،ان کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ   مولانا فضل الرحمان سے نمبرز کی بات نہیں کی، نمبر کے اوپر کوئی قباحت نہیں،نمبرز زیادہ ہی ہیں۔18ویں ترمیم کو ختم نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ  جنگ صرف زمین،سمندر اور فضا میں نہیں ہوتی، سائبر جنگ،بیانیے کی جنگ اور معیشت کی جنگ بھی ہوتی ہے، اپنی افواج کو انرجی دینے کی ضرورت ہے،مضبوط کریں گے، افواج مضبوط ہوگی تو ملک کا دفاع بھی مضبوط ہوگا، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،دفاع مضبوط کرنے کیلئے جو ترامیم چاہیے ہو جائیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ  ایک ورکر اوپر آکر وزیراعلیٰ بنا ہے جو اچھی بات ہے، نوجوان وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی کے لیے اچھااور مثبت راستہ بنائے، مولا جٹ کی سیاست کرنی ہے تو پھر پھینٹا بھی لگے گا، اگر اسلام آبادآکرانتشار کی سیاست کریں گےتو پھینٹا بھی لگے گا اورپابندی بھی، مولاجٹ کی سیاست کرنی ہے تو پھرگورنر راج،پابندی کا بھی آپشن ہے۔

Watch Live Public News