ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کے سامنے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا

ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کے سامنے دھرنا ختم کرنیکا اعلان کر دیا
اسلام آباد پبلک نیوز) ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کے سامنے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک پرامن احتجاج کے لیے ملک بھر سے اکھٹے ہوئے تھے۔ حکومت سے اور انتظامیہ سے مزاکرات کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فیصل سلطان سے بات کرنے کا کہا مگر ہمارے اوپر لاٹھی چارج کیا۔ ہمارا کوئی مقصد نہیں تھا کہ سرکاری بلڈنگ میں اندر جائے۔ ہمیں خود اندر جانے کا کہا اور اندر سپیشل فورس سے تشدد کیا گیا۔ ہمارے یہاں سے 12 ڈاکٹرز گرفتار ہوئے اور کل ملا کر کوئی 40 چالیس ڈاکٹرز مختلف جگہوں سے گرفتار کئے۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کریں گے، مگر تاحال رہائی ممکن نہیں ہوئی۔ اپنے صوبوں میں جاکر اوپی ڈیز بند کریں گے جبکہ روڈ پر احتجاج کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔