ماہرہ خان نے مداحوں کے نام پیغام جاری کردیا

ماہرہ خان نے مداحوں کے نام پیغام جاری کردیا
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ ماہرہ خان 2 اکتوبر کو اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور ان کی مینیجر نے انسٹاگرام پر جاری تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے کی۔ بعدازاں ماہرہ خان نے بھی اپنی تصویریں اور دوسری شادی کی ویڈیو جاری کی جو وائرل ہوئی۔ اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کے لیے ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ ہمیشہ ان سب کی شکر گزار رہیں گی۔ انہوں نے لکھا کہ 'میرے، اذلان اور سلیم کے لیے دعا کرتے رہیں، دوسری شادی کا فیصلہ میری زندگی کا مشکل ترین لیکن ساتھ ہی آسان بھی تھا'۔ ماہرہ خان نے اسٹوری میں مداحوں سے یہ وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی کے مزید لمحات یعنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کریں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔