عمر شریف کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

عمر شریف کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل
کراچی(ویب‌ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی. واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمر شریف کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں آئیں تھیں جبکہ انکی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے عمر شریف کے اہل خانہ نے وضاحت کی تھی کہ وہ گھر پر ہی موجود ہیں اور انکی طبعیت ٹھیک ہے. اس بار سوشل میڈیا پر انکے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے شیئر کرنا شروع کر دیا. اس بار بھی عمر شریف کے اہل خانہ نے انکی موت کی خبروں کی تردید کی ہے. عمر شریف کے نام سے مشہور پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔