پبلک نیوز: الیکشن کمیشن کی کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل۔ مانیٹرنگ ٹیموں کی کنٹونمنٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی۔ مانیٹرنگ ٹیمیں رپورٹ صوبائی الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اسلام آباد بھیجیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیمیں امیدواران کی انتخابی مہم بھی مانیٹر کر رہی ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے کنٹونمنٹ کی حدود سے اوور سا ئیزڈبینرز، ہورڈنگز، پوسٹرز وغیر ہ بھی اتروا دیئے۔ لاہور میں مانیٹرنگ ٹیم نے لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔ کنٹونمنٹ حدود سے تمام اوورسائیزڈبینرز، پینا فلکسز اور ہورڈنگز کو اتروا دیا گیا۔