آئین میں ترمیم کیلئے حکومت کے رابطے تیز، اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ، ذرائع

آئین میں ترمیم کیلئے حکومت کے رابطے تیز، اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   حکومت کے لیے اگلے دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، آئین میں ترمیم کیلئے حکومت  نے رابطے تیز کردیے ہیں ۔

ذائع کا کہنا ہے کہ  بیرون ملک گئے حکومتی اراکین کو وطن واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے، بڑی شخصیات کی بھی لاہور میں اہم بیٹھکیں جاری  ہیں، نمبر گیم مکمل کرنے کی کوششوں کی کامیابی کے بعد بل دونوں ایوانوں میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع  کے مطابق   آئین میں ترمیم کے لیے حکومت کو دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ بلاول بھٹو بھی موجودہ حالات کے پیش نظر اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، اور اگلے ہفتے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   اسمبلی 5 سال  مدت پوری  کرانے کے لیے پیپلز پارٹی رواں ماہ کے آخر تک حکومتی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہے ۔

Watch Live Public News