ویب ڈیسک: شہدائے بلوچستان کی عظمت کو سلام, یوم دفاع پر بلوچستان کے شہداء کے خاندانوں نے جذبہ حب الوطنی میں سب کو پیچھے جھوڑ دیا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی اور خصوصی دعائیں کیں، جہاں بلوچستان کے بہادر بلوچوں اور پشتونوں نے ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں وہیں کئی شہری، عورتیں اور بچے بھی دہشتگردی کا نشانہ بنے،آج انہی قربانیوں کے باعث ہم امن و امان اور سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
شہیدلیفٹیننٹ صفی اللہ با دینی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 2009 میں سوات میں دہشتگردوں سے لڑتا شہید ہوا بہادر فوج اور عوام نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
شہداء لواحقین پشین بم دھماکے والوں نے کہا کہ پشین بم دھماکے میں میری بھابھی اور بھتیجی شہید ہوئےانکی مسکراہٹیں اور اچھے کام آج بھی ہمیں یاد ہیں۔
شہید پولیس کانسٹیبل محمد نسیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہادت پائی ہمیں اسکی شہادت پر فخر ہے۔