مڈل سکول 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

مڈل سکول 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں آٹھویں جماعت تک کلاسز 28 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ 28 اپریل کو ہو گا،امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات ضرور ہوں گے، کیمبرج کے تمام امتحانات بھی وقت پر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کامستقبل اور ان کی صحت ہمارےلیےاہم ہے، یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے، دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں، بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق سخت ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا سندھ نے بھی آٹھویں جماعت تک کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔