نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس(ر) گلزار کا نام مسترد

نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس(ر) گلزار کا نام مسترد
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط لکھ دیا۔خط میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے جسٹس گلزار کا نام دیا جانا بلکل غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے جسٹس (ر)گلزار کا نام مسترد کردیا ہے،خط میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے یہ عمل شروع کرنے کا اختیار نہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر کی رولنگ خلاف آئین ہے، جسٹس ر گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم پیش کرنا آئین کے خلاف ہے۔ شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ اس تناظر میں وزیراعظم کی طرف سے اسمبلی توڑنا بھی متنازعہ عمل ہے،سپریم کورٹ نے اس معاملہ کا سوموٹو لیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی قدم عدالت کے احکامات کے تابع ہوگا، آپ کی طرف سے تقرری کے معاملہ پر مشاورت ایک جلد بازی میں کیا گیا عمل ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم اور سیٹ اپ کیلئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، صدر مملکت نے دونوں شخصیات کو یہ خط آئین کے آرٹیکل 224 (ون اے) کے تحت نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔