یہ تمہارے باپ کی پارٹی نہیں ہے: شہریار آفریدی کا دو ٹوک پیغام

یہ تمہارے باپ کی پارٹی نہیں ہے: شہریار آفریدی کا دو ٹوک پیغام
کیپشن: Shehryar Afridi
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ کے جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

پارٹی کے اندر لوگوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں چپ ہوں مجھے بولنے پر مجبور نہ کرو تمہارے باپ کی پارٹی نہیں ہے جنھوں نے قربانیاں دی ، جنکی ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں اچھالی گئی اور تم اکیلے بیٹھ کر فیصلے کرو!جنہوں نے خان کی کمر پر چھری گھونپے ہیں ہم آپ کو ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔جو خان کے خلاف جائے گا اس کے راستے میں بڑی روکاٹ بنوں گا۔

بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور عمر ایوب سے سوال پوچھ رہا ہوں جب کوہاٹ کے ایک سپوت کا نام لسٹ میں آیا تھا تو اس کا نام کس نے نکالا؟

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-06/news-1712409244-5380.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-06/news-1712409244-5380.mp4

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں, پارٹی میں پیرا شوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں.

Watch Live Public News