ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی کے ضلع باجوڑ کے علاقہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،اے ایس آئی شہید جبکہ پولیس اہلکار احسان اللہ عمر 29 سال زخمی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی بخت زادہ شہید جبکہ پولیس اہلکار احسان اللہ عمر 29 سال زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ کر زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذمت کرتے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔
وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا جبکہ پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے شہید اہلکار کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دینے کا اعلان بھی کیا، متعلقہ حکام کو شہید کے اہل خانہ کو شہدا پیکج کے تحت امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پ کے کا کہناتھا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے،صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں اے ایس آئی بخت زادہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، کہا کہ اے ایس آئی بخت زادہ شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ زخمی کانسٹیبل احسان اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔