لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عون چوہدری کی ملاقات، عون چوہدری کو سپیشل کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ کے سپیشل کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور عون چودھری نے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ملاقات میں عون چودھری کو جہانگیر ترین گروپ سے وابستگی ختم کرنے کے لیے۔ جس پر انھوں نے وابستگی نہ چھوڑنے کا کہا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سپیشل کوآرڈینیٹربرائے سیاسی امور عون چوہدری کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس نے عون چوہدری ڈی نوٹیفائی کرنے کا لیٹر جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سپیشل کوآرڈینیٹر عون چوہدری کا استعفیٰ وزیراعلیٰ آفس کو موصول نہیں ہوا۔