وزیر اعظم کے معاون  برائے افغانستان آصف درانی  نے عہدہ چھوڑ دیا

وزیر اعظم کے معاون  برائے افغانستان آصف درانی  نے عہدہ چھوڑ دیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   آصف درانی نے ذاتی وجوہات پر عہدہ چھوڑا، آصف درانی کا دفتر میں آخری روز بدھ کو تھا۔

ذرائع کے مطابق   آصف درانی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد، پاکستان کا افغانستان کے لئے خصوصی نمائندہ کی اسامی خالی قرار دیدی گئی۔

یاد رہے کہ  23 مئی 2023 کو آصف درانی کو وزیراعظم کا نمائدہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کیا گیا تھا۔

قبل ازیں آصف درانی   افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News