اسلام آباد (ویب ڈیسک) فردوس عاشق اعوان نے آج ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ نہ صرف وزیراعلیٰ کو موصول ہوا، بلکہ منظور بھی کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اس سے قبل وفاق میں ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔ اب دوبارہ ان سے استعفیٰ صرف اس لیے لیا گیا ہے تاکہ وفاق میں بڑی ذمہ داری سونپی جائے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد وہ اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کے لیے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی مقرر کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی اطلاعات و نشریات کے لیے معاون خصوصی رہ چکی ہیں۔