ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں طلبہ و طالبات کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک سے باہر جا کر خاص کر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ جس کے بعد سب سے پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ کس ملک کا انتخاب کیا جائے۔ اس حوالے سے ایک برطانیہ کی کمپنی نے فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کون سا ملک بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہترین ہے۔ اس فہرست میں مسلسل تیسری دفعہ لندن کو سر فہرست قرار دیا گیا ہے۔ لندن کے پاس سے اعزاز مسلسل تیسری بار کیوں آیا، کیونکہ وہاں دنیا کی 18 اعلیٰ ترین یونیورسٹیاں موجود ہیں۔ میونخ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ میونخ اس سے قبل چوتھے نمبر پر تھے، جس کو بہتر کرتے ہوئے دوسری پوزیشن لی۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے دنیا کے تیسرے بہترین شہر کا اعزاز سیول کے پاس، ٹوکیو چوتھے پر ہے جبکہ جرمنی کا دارالحکومت برلن پانچویں نمبر ہے۔ میلبورن، زیورخ اور سڈنی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔