پی ٹی آئی کا 13 اگست کی شب اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

پی ٹی آئی کا 13 اگست کی شب اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے13 اگست کی شب اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، 13 اگست کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق کارکنان 14 اگست کا جشن بھی جلسہ گاہ میں منائیں گے۔ پی ٹی آئی نے میگا پاور شو کیلئے 1 لاکھ افراد جلسے میں لانے کا ٹاسک دے دیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں‌. اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب آئیں گے،جلسے میں‌ عمران خان حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے. اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت مخالف جارحانہ حکمت عملی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. خیال رہے کہ پ اکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اتحادی حکومت کو قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک بہت بڑے جلسے کی تاریخ دیں گے، یہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اس جلسے میں ہم حکومت کو ڈیڈ لائن دیں گے، اگر حکومت اسمبلی تحلیل نہیں کرتی تو راست اقدامات کا اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔