انہوں نے کہا کہ 13 اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہم قدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا آئندہ کا لائحہ عمل سنے گا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، انتخاب یا انقلاب۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا،جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 13 اگست کی رات کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق کارکنان 14 اگست کا جشن بھی جلسہ گاہ میں منائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے میگا پاور شو کیلئے 1 لاکھ افراد جلسے میں لانے کا ٹاسک دے دیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گا اور اپنے قائد عمران خان کا اآئندہ کا لائحہ عمل سنے گا کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں انتخاب یا انقلاب #حقیقی_آزادی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، انتخاب یا انقلاب۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے، لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی۔