نواب شاہ : ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ،30 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نواب شاہ : ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ،30 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ریلوے کی 11 بوگیاں ٹریک سے اتری ہیں ۔جس کے نتیجے میں30 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ100 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔مسافروں کو ٹرین سے نکالنے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ادھر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوٹری سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے محکمہ صحت کو فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز کی نفری کو بھی روانہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ سے ایبٹ آباد جا رہی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔