وزیر اعظم کا ہزارہ ایکسپریس حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

وزیر اعظم کا ہزارہ ایکسپریس حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نواب شاہ کے قریب کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکپریس کے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثے میں جانں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے ریلوے حکام کو حادثے پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوے، ریسکیو اور پاک فوج کے اہلکاروں کی مسافروں کی بروقت مدد کی کوششوں کو سراہا۔ خیال رہے کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے،ٹرین کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں تھیں ۔اطلاعات کے مطابق ریلوے کی 11 بوگیاں ٹریک سے اتری ہیں ۔جس کے نتیجے میں30 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔