یو اے ای گورنمنٹ نے حکومت پاکستان سے حادثے پر اظہار افسوس اور جاں بحق و زخمیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے حادثے میں 30 سے زائدمسافر جاں بحق 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق مسافروں کو نکالنے اور زخمیوں کو فوری طبّی امداد پہنچانے کیلئے بڑے پیمانے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مشکل کے اس وقت میں یو اے ی ہلال احمر بھی ریسکیو آپریشن میں کرادر ادا کررہی ہے، یو اے ای قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ٹرین حاثے پر اظہار افسوس کیا ہے، بخیت عتیق الرومیتی تمام مصروفیات چھوڑ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی میں مصروف ہیں ۔ قونصل جنرل نے یو اے ای ہلال احمر کے رضا کاروں کو ریسکیو آپریشن میں ہراوّل دستے کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو بہترین علاج کیلئے کراچی کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ یو اے ای حکومت اور ہلال احمر پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہے، زخمیوں کو بہترین علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری اور ہلال احمر کے رضا کاروں سے براہ راست رابطے میں ہوں۔ ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔