ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کہا کہ اس قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، ہم نے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو چار درخواستیں دیں، کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو سازش کے تحت انتخابی نشان چھین لیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں ہروانے کی کوشش کی گئی لیکن ہم دو تہائی اکثریت سے جیتے، یہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے لیکن تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے۔
بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کو شیخ حسینہ واجد سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے وزیراعظم بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کو فون کر کے راستہ پوچھ لیں۔