پی پی سینیٹر اور لیگی ایم این اے تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے

پی پی سینیٹر اور لیگی ایم این اے تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے
کیپشن: پی پی سینیٹر اور لیگی ایم این اے تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 9 ویں روز بھی جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈوی والا اور ن لیگ کے ایم این اے طارق فضل چوہدری نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان تحریک انصاف کےعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے نویں روز، چیف وہپ عامرڈوگر، زرتاج گل، شاندانہ گلزار، شیخ وقاص اکرم، محسن عزیز ، شہریار آفریدی، شاہد خٹک سمیت ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کیمپ میں پہنچے۔

سینٹرسلیم مانڈوی والا اور طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں جاکر تحریک انصاف کے ارکان سے ملاقات کی۔

صحافیوں کے سوالات پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے اپنے کارکنان کی گرفتاریوں کے بارے میں بتایا اور چوہدری امتیاز کی رہائی کی بات کی جب کہ مہنگائی کم کرنے کا بھی کہا گیا۔

دھرنا ختم کرانے سے متعلق سوال پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ’پہلے پانی بھیجیں گے پھر درخواست کریں گے اٹھ جائیں۔‘

Watch Live Public News