کشموراورکندھ کوٹ سے سم ایکٹیویشن میں ملوث8افراد گرفتار

کشموراورکندھ کوٹ سے سم ایکٹیویشن میں ملوث8افراد گرفتار
پبلک نیوز : کشمور میں ایف آئی اے سائبرکرائم کی بڑی کارروائی۔ کشمور اورکندھ کوٹ سے سم ایکٹیویشن میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں 5 فرنچائز مالکان 2 نادرا ملازم اور 1 کمپنی کا ملازم شامل ہیں۔ کشمور میں ایف آئی اے سائبرکرائم کی بڑی کاروائی کشمور اور کندھ کوٹ میں سے سم ایکٹیویشن میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار افراد میں 5 فرنچائز مالکان 2 نادرا ملازم اور 1 کمپنی کا ملازم شامل ہیں۔ کشمور میں ایف آئی اے سائبرکرائم کی بڑی کاروائی کشمور اور کندھ کوٹ میں سے سم ایکٹیویشن میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار افراد میں 5 فرنچائز مالکان 2 نادرا ملازم اور 1 کمپنی کا ملازم شامل ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم انچارج فصیح الرحمن حارث نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سیلیکون تھمز، پرنٹڈ تھمز لیپ ٹاپ اور نادرا کا ڈیٹا اور بڑی تعداد میں سمیں موبائل فونز اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ملزمان غیرقانونی طریقے سے لوگوں کے نام کی سمیں نکلوا کر جعل سازی کیلئے استعمال کرتے تھے ملزمان سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان میں احمد علی سومرو، نازک علی چنہ، سنیل کمار، علی گل، نثار احمد، محمد بلال سومرو، اور عبدالوہاب.، شامل ہیں گرفتار ملزمان پر سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔