لاہور: بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزےدینے سےانکار کردیا ہے۔ بھارت کھیل کے میدان میں بھی سیاست کو گھسیٹ لایا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزےدینے سےانکار کردیا ہے۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے سیاسی بنیادوں پر ویزے دینے سے انکارکر دیا، بھارتی فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل بھارتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کھیل خصوصا اسیپشل افراد کے کھیل کو خطے کی سیاست سے اوپر رکھنا چاہیئے، پاکستانی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی مضبوط دعویدار تھی،پاکستانی ٹیم گزشتہ دو سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے، پاکستان نے دفاعی چیمپئن بھارت کو پچھلے 5 میچز میں لگاتار 5 بار شکست دی ہے۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے اس رویے کے خلاف عالمی سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا، آئندہ بھارت کو کسی بھی عالمی کپ کی میزبانی نہ دینے کی درخواست کریں گے۔ خیال رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 5 دسمبر سے 17 دسمبر تک شیڈول ہے۔