مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل سامنے آئی ہے ، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی چودھری شجاعت حسین نے 15سال بعد ملاقات ہوئی ہے. جس میں انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، چودھری شجاعت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، سردار ایاز صادق اور رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔