پاکستان نے براستہ روڈ علاقائی تجارت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان نے براستہ روڈ علاقائی تجارت میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
لاہور: این ایل سی نے کامیابی سے کارگو کی کھیپ کرغزستان تک پہنچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق یو این کے ٹی آئی آر سسٹم کے تحت پاکستان سے پہلابرآمدی کارگو کرغستان پہنچا ، این ایل سی کے ٹرک پاکستان سے مختلف ادویات لے کر بشکیک پہنچ گئے، واپسی پر این ایل سی ٹرک کرغزستان سے مختلف مصنوعات پاکستان لے کر آئیں گے۔ اس سے قبل این ایل سی کے دو ٹرک کرغزستان کے راستے قازقستان پہنچے تھے ۔کرغزستان کھیپ پہنچنے کے بعد پاکستان کی روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی زمینی تجارت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔