"احتساب، احتساب کی رٹ لگانیوالوں کے دن قریب ہیں"

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ احتساب کیسا تھا اور کیوں شروع کیا گیا یہ بہت پہلے ہی عیاں ہو چکا تھا، احتساب احتساب کی رٹ لگانے والوں کا اپنا یوم احتساب قریب ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ احتساب کیسا تھا اور کیوں شروع کیا گیا یہ بہت پہلے ہی عیاں ہو چکا تھا، احتساب احتساب کی رٹ لگانے والوں کا اپنا یوم احتساب قریب ہے، لیگی لگتا ہے برطانوی جج صاحبان نہ گاڈ فادر فلم دیکھتے ہیں نہ ہی ناول پڑھتے اور نہ ہی واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسے جج ہیں یہ؟ کہا لندن کورٹ کا فیصلہ ثبوت ہے کہ جب عدالت ثاقب نثار کے بجائے آزاد ہو گی تو عمران خان اور حواریوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔