ریحانہ کے بعد ایک اور اداکارہ بھارتی کسانوں کے حق میں کھڑی ہو گئیں

ریحانہ کے بعد ایک اور اداکارہ بھارتی کسانوں کے حق میں کھڑی ہو گئیں

نیو یارک (پبلک نیوز) امریکی گلوکارہ ریحانہ کے بعد اسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ سوسن سرینڈن بھی بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف بول پڑی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ سوسن سرینڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کسان کس لیے اور کیوں احتجاج کررہے ہیں۔

اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں بھارتی کسانوں کیلئے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارتی کسان کون ہیں اور یہ کیوں احتجاج کررہے ہیں تو آپ اس خبر کو پڑھیں۔

اس سے قبل امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے لیے آواز بلند کی اور ایک ٹویٹ میں اپنے فالوورز کیلئے ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟۔

Watch Live Public News