پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر حکومت گبھرا چکی: بلاول بھٹو

پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر حکومت گبھرا چکی: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر حکومت گبھرا گئی ہے، یہ ہر حربہ استعمال کرکے دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم کے فیصلے پرحکومت کی گھبراہٹ پورے ملک کے سامنے ہے۔

  سینیٹ الیکشن کے حوالے کے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درست وقت پر فیصلہ کرلیا جاتا تو قانون سازی ہوجاتی، حکومت نے جمہوری طریقہ نہیں اپنایا، حکومت نےسپریم کورٹ کو متنازعہ بنانے کا قدم اٹھایا، حکومت نے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوادیا، کمیٹی کے ذریعے معاملہ اچانک ایوان میں لایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دھاندلی کی ہرکوشش ناکام رہے گی، حکومت کا آرڈیننس لانے کا مقصد سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا ہے، حکومت غیر جمہوری طریقہ اپنارہی ہے، سینیٹ الیکشن بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سینیٹ میں اوپن بیلٹ معاملے پر صرف پارلیمنٹ کا اختیار ہے، ثابت ہوگیا وزیراعظم عمران خان کو اپنے نمبر پر اعتماد نہیں.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق اصلاحات کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے، حکومت سینیٹ الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ہم سب مل کر سینیٹ الیکشن میں حکومت کا مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی اصلاحات چاہتی ہے لیکن صرف ایک الیکشن کے لیے نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔