پبلک نیوز: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخو ا شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد میں کل بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کےساتھ با رش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں کل صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ برفباری کے پیش نظر موٹرویز پولیس کی جانب سے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے۔