لاہور (پبلک نیوز) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم نے جیت لیا۔ انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 405 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہے اور میں ہمیشہ فینز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 150 سے زائد رنز کی اننگز ان کی پسندیدہ اننگز تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری جانب ندا ڈار ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار۔ ندا ڈار نے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 363 رنز اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 6 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 95 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ندا ڈار نے پاکستان ویمنز کپ میں 146 رنز اسکور کیے اور 14 وکٹیں حاصل کیں۔ ندا ڈار نے کہا کہ یہ ایوارڈ جیتنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ پاکستان کے لیے اچھی پرفارمنس کے بدلے میں ایوارڈ ملنا حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔ یہ ایوارڈ اپنے مرحوم والد کے نام کرتی ہوں، جنہوں نے ہمیشہ انہیں اسپورٹ کیا۔