نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق 10 جنوری کو سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربراہی کریں گے ، سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے اور سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ خیال رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔