وزیراعظم کا ISI کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان

وزیراعظم کا ISI کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت دینے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچے ، جہاں وزیراعظم نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔وزیر اعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔