پاکستان برآمدات کی اہم تجارتی مارکیٹیوں میں زبردست اضافہ

پاکستان برآمدات کی اہم تجارتی مارکیٹیوں میں زبردست اضافہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان برامدات کی اہم تجارتی مارکیٹیوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، چین ،جرمنی، نیدرلینڈ اور پولینڈ کی مارکیٹوں میں پاکستانی برامدات میں تیزی آئی ہے.

مشیر تجارات عبدالزاق داود کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مالی سال 21 میں چین کو برامدات 34 فیصد اضافے سے 2 عشاریہ 33 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی. گزشتہ مالی سال میں یہ برامدات 1 عشاریہ 74 بلین تھیں جس میں 586 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔جرمنی سے برامدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ۔

عبدالرزاق داود کا اپنے ٹوئٹ میں‌ کہنا تھا کہ رواں سال برامدات 1 عشاریہ 3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1 عشاریہ 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، نیدر لینڈ سے برامدات 23 فیصد اضافے سے 1 عشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ۔گزشتہ مالی سال میں نیدر لینڈ کی برامدات 1 بلین ڈالر تھیں. ادھر پولینڈ کی ایکسپورٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے. گزشتہ مالی سال 241 ملین ڈالر تھیں جو رواں سال بڑھ کر 308 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔