لندن(پبلک نیوز) پاکستان انگلینڈ کرکٹ سریز سے قبل برطانوی ٹیم کو دھچکا، انگلش کرکٹر بورڈ کے 7 ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق 7 افراد میں سے تین کرکٹرز اور چار افراد مینجمینٹ کا حصہ ہیں اور تمام افراد کو اسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے. انگلینڈ کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز آنے کی خبر ملنے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطےمیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ای سی بی کے توسط سے میڈیکل پینل کی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.
میڈیا کو جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کیے جانے والے پروٹوکولز پر مطمئن ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز 8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہو رہی ہے۔ پی سی بی اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے .کھلاڑیوں کو ہوٹل اور میچ وینیو پر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔