لاہور (پبلک نیوز) ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا ہو گئے۔ اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی۔ اولمپئن نوید عالم کی بیٹی حاجرہ نوید کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ بتایا ہے۔ بابا نے پاکستان کو 94 کا ورلڈ کپ جتوایا۔ اب ان کے علاج کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔