پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 6 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 6 جولائی 2021
پاکستان اور چین دونوں برادر ممالک ہیں۔ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین نے کورونا کا مقابلہ کیا۔ ہم نے فری ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی، وزیر اعظم عمران خان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 100ویں یوم تاسیس پر عالمی سربراہوں کی کانفرنس سے خطاب سائنو ویک ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ویکسین کی کھیپ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچی۔ چین سے ویکسین پہنچنے پر ویکسین ای پی آئی کے وئیر ہاؤس منتقلی کا عمل جاری ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم کا اجلاس میں خوشگوار موڑ، لاہور دھماکےکے ملزمان تک پہنچنے کے معاملے پر بریفنگ، واقعہ کا سراغ لگانے والی تحقیقاتی ٹیم کو مبارکباد سندھ حکومت کا بڑی عید پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑا تحفہ، 20 فیصد تنخواہیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا ہو گئے۔ اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔