میٹرک امتحانات میں موبائل کا استعمال, سندھ حکومت کا سخت ایکشن

میٹرک امتحانات میں موبائل کا استعمال, سندھ حکومت کا سخت ایکشن
کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں میٹرک امتحانات میں واٹس اپ کے ذریعے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے اور نقل کے رجحان کا معاملہ، صوبائی مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو نے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں انویجیلیٹرز ایکسٹرنلز، انٹرنلز سمیت بورڈ عملے کے موبائیل فون، انٹرنیٹ ڈیوائسز لانے اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات سمیت انویجیلٹرز، ایکسٹرنلز، سمیت بورڈ کے عملے پر موبائیل فون اور انٹرنیٹ ڈوائیس لانے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔ انتظامیہ امتحانی مراکز میں پرچہ شروع ہونے سے قبل طلبہ و طالبات سمیت بورڈ عملے کی بھی تلاشی لے اور کسی کو بھی موبائیل فون اندر لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ اگر طلبہ و طالبات سمیت کسی سے بھی امتحانی مرکز کے اندر موبائل فون ملا تو اس کا فون ضبط کیا جائے۔ کراچی۔ واٹس ایپ پر پرچہ آؤٹ ہونے والے معاملے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے، ذمیدواروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ انتظامیہ اور پولیس امتحانی سینٹرز کے حدود میں دفعہ 144 پر بھی سختی سے عمل کرائے۔ امتحانات میں نقل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کاپی کلچر نوجوان نسل کو بربادی کی طرف دھکیل رہا ہے، اعلیٰ تعلیم اور دنیا سے مقابلے کے لئے نقل سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔