یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے، عمران خان

یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے، عمران خان
چیچہ وطنی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے پنجاب کے 20 اضلاع میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امپائر کو ملا لیں تو بھی نہیں جیت سکتے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10-10 نوجوان چاہیں۔ چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا الیکشن کمیشن جو ان سے مل کر ان چوروں کو جتانے کی کوشش کر رہا ہے، ایمپائر بھی ساتھ ملا لو تو ہم نہیں جیت سکتے، حمزہ سن لو! تمہارے شریف خاندان نے آج تک ایک چیز ایمانداری سے نہیں کی، اگر تم سمجھتے ہو کہ ایمپائروں کو ساتھ ملا کر میچ جیت جاو گے، وہ جو لاہور میں آدمی بیٹھا ہے اس کی نوکری ہے تمہیں جتانے کے لیے، اس کے باوجود ہم تمہیں الیکشن ہرائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ مجھے دس دس نوجوان چاہیں ہر پولنگ اسٹیشن پر، آپ نے ان کو دھاندلی نہیں کرنے دینی، تم جو مرضی کر لو، 17 تاریخ کو نتیجہ آئے گا، 20 میں سے 20 سیٹیں جیتیں گے، جو ان چوروں کے ساتھ کھڑا ہے میری پیشگوئی سن لو، آپ کا احتساب ہو گا، یہ قوم کبھی تمہیں معاف نہیں کرے گی، تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی، قوم اپنی حقیقی آزادی کےلیے جہاد لڑنے کو تیار ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔