عمران ریاض نے آئین اور قانون کے ضابطوں کو پامال کیا

عمران ریاض نے آئین اور قانون کے ضابطوں کو پامال کیا
وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے کہا ہے کہ صحافی عمران ریاض نے اپنے یوٹیوب چینل پر آزادی اظہار رائے کے حق کے ذریعے آئین اور قانون کے ضابطوں کو پامال کیا ، میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض اپنے ذرائع آمدن بتائیں کہ لاہور میں اتنا بڑا بھاری مالیت کا بنگلہ کہاں سے آیا؟ فشریز کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے کیسے لئے؟ فواد چودھری کہہ رہے ہیں کہ عمران ریاض کے لیے پورا پاکستان سڑکوں پر نکلے گا۔ فواد چودھری صاحب سارا پاکستان آپ کے اس بے بنیاد ایجنڈے کے ساتھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہم 16، 17 سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کو عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔