فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس میں فواد چوہدری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کیس ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہل کار نے کہا کہ میں فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کیلئے ان کی رہائش گاہ گیا ، جہاں ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے اور انہوں نےبتایا کہ ان کے خلاف سیاسی مقدمات ہیں، وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔ ممبر الیکشن کمیشن کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں ؟ وہ نہ خود آئے اور نہ ہی استثنا کی کوئی درخواست دی ہے۔ جس پر معاون وکیل نے جواب میں کہا کہ ہائی کورٹ میں آج وکیلِ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں ۔ کیس ملتوی کردیں کیوں کہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔