تھریڈز کی لانچ کے بعد ایلون مسک نے پہلا ٹوئٹ کردیا

تھریڈز کی لانچ کے بعد ایلون مسک نے پہلا ٹوئٹ کردیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے ’کاپی پیسٹ‘ قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ آج فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مقابلے نئی ایپ ’تھریڈز‘ کو لانچ کر دیا ہے، جسے ٹوئٹر کیلئے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ جہاں نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ ہونے کے بعد میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واپسی کرتے ہوئے اسپائیڈر مین کارٹون ’ڈبل آئیڈینٹٹی‘ کی مشہور زمانہ میم بھی ٹوئٹ کی ہے۔ وہیں ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بھی حریف ایپ ’تھریڈز‘ کے لانچ ہوتے ہی پہلا ٹوئٹ کیا اور اسے ٹوئٹر کا کاپی پیسٹ ورژن قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے 1 ٹوئٹ کے جواب میں ہنسنے والا ایموجی شیئر کیا ہے اور اس ٹوئٹ کی حمایت کی ہے کہ جس میں نئی ایپ تھریڈز کیلئے کاپی اور پیسٹ کے الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔ ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ انسٹاگرام پر جھوٹی خوشیوں کی نمائش کرنے سے بہتر ہے کہ ٹوئٹر پر لاتعداد اجنبیوں کی تنقیدی حملے برداشت کئے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔