پنوعاقل میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

پنوعاقل میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق
پنو عاقل: افسوس ناک واقعہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث پنوعاقل میں گھر کی چھت گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال بنوعاقل کے منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔