چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک روانہ  ہوگئے ، ذرائع

چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک روانہ  ہوگئے ، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر   سکندر سلطان راجہ بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سکندر سلطان راجہ آذربائیجان  کے دارالحکومت باکو گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا دورہ سرکاری سطح کا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  دورے کا مقصد آذربائیجان  پارلیمانی انتخابات کو بطور مبصر مشاہدہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان میں  صدراتی انتخابات یکم ستمبر کو ہونگے۔

دوسری جانب   مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے،میاں نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن جاسکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا اپنے معالجین سے روٹین چیک اپ کرانے کیلئے لندن جانے کا امکان ہے۔ میاں نواز شریف لندن میں اپنے قیام کے دوران طبی معائنہ اور اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

یاد رہے کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر2023 کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔

واضح رہے  کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ   نواز شریف کا بیگ لندن کے لیے تیار ہے صرف ضروری سامان اٹھانا ہے۔

Watch Live Public News