دادو میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

دادو میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

دادو( پبلک نیوز) بائی پاس کے قریب اشرف سومرو کے گھر کی چھت کا بیرونی حصہ گرگیا۔ طوفانی ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق میہڑ بائی پاس کے قریب اشرف سومرو کے گھر کی چھت کا بیرونی حصہ گرگیا۔ چھت کا بیرونی حصہ پڑوسی کے گھر میں گرنے کے باعث 3 بچے جان بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں بچوں میں 10 سالہ احمد کولاچی، 12 سالہ عبدالنبی اور بلاول کولاچی شامل ہیں۔ افسوسناک واقعے میں ایک بچی شمائلا بھی زخمی ہوئی جس کو چانڈکہ ہسپتال لاڑکانہ بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے رشتے میں ایک دوسرے کے کزن بتائے جا رہے ہیں۔ بچوں کے چاچا نے کہا ہے کہ ہم حالیہ دنوں میں روزگار کے غرض سے یہاں آئے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔