پاکستان مسلم لیگ ن کی دو اہم وکٹیں گر گئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی دو اہم وکٹیں گر گئیں
پاکستان مسلم لیگ ن کی دو اہم وکٹیں گر گئیں، لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم۔این۔اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ کی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی ائی میں شمولیت، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی مفلر پہنا کر انکو ویلکم کیا. لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی، دونوں اراکین نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کی. اس موقع پر لیگی رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا. ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیر اقبال شاہ اور پیر عامر اقبال شاہ نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا. پیر اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو بدترین حالات کی طرف لے کر جا رہی ہے،ایسے میں پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے، پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف عمران خان کے پاس ہے،آج سے تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔