واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کیلئے اہم ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ملک ہے اور اس کے مسائل کا علم بھی ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، اہم امور پر گفتگو کیلئے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں ، ایسے امور جو امریکا اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے ضروری ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔