آرمی چیف اس عید پر عام معافی کا اعلان کریں، شیخ رشید

آرمی چیف اس عید پر عام معافی کا اعلان کریں، شیخ رشید
کیپشن: Army chief should announce amnesty on this Eid, Sheikh Rasheed

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی کو اس عید پر عام معافی کا اعلان کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں۔ بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔ جن میں سے 80 سے 90 فیصد لوگ بےگناہ قید ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں۔ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن ایسے کیا پیغام جارہا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی سے درخواست ہے کہ اس عید پر عام معافی دی جائے۔

Watch Live Public News